حافظ آباد : نوجوا ن نے گھریلو ناچاقی پر خود کو پسٹل سے فائرکرکے شدید زخمی کرلیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے قریب مڑھہ باشی میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر خود کو پسٹل سے فائرکرکے شدید ذخمی کرلیا۔ 28سالہ محمد آصف ولد فیاض احمد کا مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ سے جھگڑا ہواجس پر اس نے مشتعل ہوکر خود کشی کرنے کے لئے خود کو پسٹل سے فائرمارکر ذخمی کرلیا۔ آصف کو تشویشناک حالت میںلاھور ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔