بجلی کے نرخوں میں بتدریج اضافے نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا :چوہدری اسامہ
گوجرانوالہ(نمائندۃ خصوصی )ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ چوہدری اسامہ نصر وڑائچ ایڈووکیٹ نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو عوام پر ناقابل برداشت بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا کہبجلی کے نرخوں میں بتدریج اضافے نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا ۔ یہ حکمران جماعت کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے بجلی کے نرخوں میں بتدریج اضافہ مہنگائی کے طوفان کو دعوت دینا ہے موجودہ ھکمران جماعت عوام کو کوئی ریلیف نہ دے رہی ہے بلکہ اس سے جینا بھی چھین رہی ہے۔