گکھڑمنڈی:میڈیکل سٹور کو لوٹنے والے 3 چور گرفتار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) گزشتہ نصف شب کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع مقامی میڈیکل سٹور کے بیرونی گیٹ کے تالے اور کنڈے توڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں سٹور کے مالک نے تین نا معلوم چوروں کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا سٹور مالک سابق کونسلر محمد صدیق بھٹہ سٹور کے اندر ہی لیٹا ہوا تھاکہ شور سن کر سی سی ٹی وی کیمرہ آن کرکے چیک کیا واضح رہے کہ مذکورہ سٹور پر کئی بار چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں جسکی بناء پر اب مالک سٹور کی عمارت کے ایک حصہ میں سوتا ہے ۔