لاکھاروڈ کے قریب مری اور منگریو قبائل میں جھگڑا‘2 افراد ہلاک
پڈعیدن(نامہ نگار) لاکھا روڈ کے قریب گاؤں نبی بخش منگریو میں زرعی زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں ،گائوں کے سربراہ نبی بخش منگریو کی بیٹھک پر بیٹھے مری اور منگریو برادری کے درمیان نواحی علاقہ سعید پور میں واقع 18 ایکٹر زرعی زمین کا تنازعہ چلا آرہا ہے جس پر دونوں برادریوں میں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ضمیر مری اور نور محمد منگریو گولیاں لگنے سے موقع پر ہی قتل ہو گئے جبکہ چار افراد عمران منگریو،فتح محمد منگریو،اویس منگریو،اور آصف منگریو شدید زخمی ہو گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر قتل اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا اور مزید خونریزی کو روکنے کے لئے گاؤں میں پولیس کو تعینات کردیا پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔