بھارت کی حمایت میں ریلی کیخلا ف پاکستانیوں کا مظاہرہ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) پاکستان زندہ آباد آرگنائیزیشن لاڑکانہ کی جانب سے سن شھر میں مودی کی حمایت میں پینافلیکس ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے افراد کے خلاف مودی کا پتلا جناح باغ چوک پر نذرآتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پاکستان زندہ آباد مودی مردہ آباد کی شدید نعریبازی کی ، اس موقع پر چیف کو آرڈینیٹر حکیم شفیع اللہ میرانی، سینیئر وائیس چیئرمین آغا سیال، رئیس محمد صلاح گوپانگ اور دیگر نے کہا کہ ملک کے دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ عوام با شعور ہے ایسے سازشوں کو ناکام بنائے گی، انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک دشمنوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کی کوئی بھی ایسی سازش کسی صورت کامیاب نھیں ہونے دینگے۔