تنخواہوں کی عدم فراہمی پر بلدیاتی عملے کی بھوک ہڑتال
سکھر(بیورو رپورٹ)بلدیاتی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن سکھر کے ملازمین نے علی مردان شیخ ، سعید مہر و دیگر کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کا گھیرائو کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی اور ایڈمنسٹر میونسپل کارپوریشن سکھر سٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دو ماہ گذر چکے ہیں لیکن افسوس ابتک ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جا سکی ہے ، ایڈمنسٹریٹر نثار میمن من پسند ٹھیکیداروں اور افسران کو نواز رہا ہے لیکن افسوس سینٹری ملازمین سمیت دیگر ڈپارٹمنٹ کے ملازمین تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان حال ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک جا پہنچی ہے، رہنمائوں نے الزام عائد کیا کہ ملازمین کی ویریفکیشن کے نام پر ایڈمنسٹریٹر ملازمین کیساتھ زیادتی کر رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر تنخواہ جاری کر کے ملازمین کو فاقہ کشی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔