’’را‘‘ نیٹ ورک بے نقاب‘ سندھ‘ بلوچستان میں 15 سے زائد دہشتگرد روپوش ہیں: پولیس
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی سرپرستی میں چلنے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ ایس آر اے کے 15 سے زائد دہشت گردوں کے سندھ‘ بلوچستان میں روپوش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق تفتیش کاروں کو ایس آر اے کو بھارتی فنڈنگ کے شواہد مل گئے ہیں۔ بیرون ملک اصغر نامی شخص بھارت کے نام پر فنڈنگ کر رہا ہے۔ دہشت گرد اندرون سندھ منظم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔