سٹاک مارکیٹ ہفتہ وار رپورٹ، سرمائے میں 7ارب روپے اضافہ
کراچی ( آن لائن )سٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار900پوائنٹس سے کم ہوکر 45ہزار 800پر آگیا تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 53.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔خام تیل کی عالمی قیمتوں پر دباؤ اور نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکہ کے حالات میں کشیدگی کے خطرات ،جی 20اور پیرس کلب کی جانب سے قرضوں کی ادائیگیاں موخر ہونے کے باوجود پاکستان کے بیرونی قرضوں میں مسلسل اضافے کے رجحان اور ایک سال میں بیرونی قرضوں کا حجم 3700ارب روپے بڑھنے کی اطلاعات جیسے عوامل سٹاک مارکیٹ کیلئے مندے کا سبب بنے جس کی وجہ سے 3دن مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس 547.03پوائنٹس لوز کر گیا تاہم ملک میں دسمبر کے دوران 196ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری اور آنیوالے دنوں میں کرونا کیسز میں کمی جیسے عوامل پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 2دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 484.07پوائنٹس بڑھ گیا۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں62.96پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس 45931.00پوائنٹس سے کم ہو کر45868.04پوائنٹس ہو گیا جبکہ 18.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19109.64پوائنٹس سے کم ہو کر19060.98پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ ایس ای آل شیئرز انڈیکس31914.59پوائنٹس سے گھٹ کر31840.92پوائنٹس پر آگیا۔سرمائے میں 7ارب53کروڑ39لاکھ42ہزار914روپے کا اضافہ ریکارڈ ہواجس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب7ارب 77 کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار 273 روپے سے بڑھ کر 83کھرب15 ارب 31 کروڑ 16 لاکھ 61 ہزار 187 روپے ہو گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 21ارب روپے مالیت کی54 کروڑ36 لاکھ45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم15ارب روپے مالیت کی 43کروڑ6 لاکھ 28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔