سٹیٹ لائف بیمہ داروں کے لیے تمام زونل دفاتر میں چیک ڈراپ باکس کی سہولت کا آغاز
کراچی (پ ر) سٹیٹ لائف نے بیمہ داروںکی سہولت کے لیے زونل دفاتر میں چیک جمع کرنے کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تمامSOP'sپر عمل کرتے ہوئے کاروباری دنوں کے علاوہ چھٹیوں کے دنوں میں بھی بلڈنگز کے داخلی دروازوں پر ڈراپ باکسز رکھے گئے ہیں ۔صارفین کی رہنمائی کے لیے چیک /ڈیمانڈ ڈرافٹ کے متن کا نمونہ ڈراپ باکسز پر چسپاں کیا گیا۔ تھرڈ پارٹی کی طرف سے ادائیگی کی صورت میں فارمIII ڈراپ باکسز پرموجودہے جسے ادائیگی کرنے والا فرد مکمل کرے گا۔اس فارم کے ہمراہCNICکی ایک نقل کی فراہمی لازمی ہے۔