کرکٹ میچز پر جواء کرانے والے 2ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)ساندہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر جواء کرانے والے 2 ملزم گرفتار کر لیے ،ساندہ پولیس نے قمار باز عمران اور اشفاق کو گرفتار کر کے ملزموںکے قبضہ سے 2 لاکھ 54 ہزار،4 موبائل فونز،3 قیمتی گھڑیاں ، پسٹل، 2 میگزینز ،ٹیلی فون سیٹ،رجسٹر،3 کیلکولیٹر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم فون پرکرکٹ میچز پر جواء کراتے تھے۔