ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں: یاسر شاہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس )لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ مکمل فٹ ہوں ، کوشش ہے مکمل فٹ رہوں ، ریٹائرمنٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینا چاہتا ہوں۔یاسر شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تین روز پریکٹس سیشن بہت اچھا رہا، اب بڑی ٹیمیں پاکستان کا رخ کررہی ہیں جو خوش آئندہے۔ ثقلین مشتاق کی موجودگی سے فائدہ ہوا، گگلی کی پریکٹس کی ہے ، کراچی کی وکٹ سپنر کو مدد دیتی ہے۔ سپنرز کی پرفارمنس میں کنڈیشن کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ تین دن سے اچھی ٹریننگ ہو رہی ہے، اچھی ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں، کنڈیشنز ایسی نہیں تھیں جس کی وجہ سے زیادہ آؤٹ نہیں کر سکا۔