خاتون کو متاثرکرنے کیلئے حساس ادارے کا افسر خود کو ظاہر کرنے والا لودھراں کا رہائشی گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر ) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں حساس ادارے کی وردی میں نوجوان کو گھومتا دیکھ کر مخبر نے تھانہ اطلاع دی جس پر تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی تو اکمل نامی شخص کے شرٹ پر لیفٹیننٹ کرنل اکمل ملک کے نام کی نیم پلیٹ لگی ہوئی تھی۔جو اپنے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔جسے قابو کر کے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ لودھراں کا رہائشی ہے۔اور خاتون کو متاثر کرنے کے لئے حساس ادارے کی وردی پہنی ہے۔متعلقہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔