مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور سینئر رہنماء محمد اشرف صحرائی نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اتوارکو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے ۔ سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کہ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ ظلم وجبرکے ذریعے کشمیریوں کی جمہوری آواز دبائی ہے اور گزشتہ 72برس سے فوجی طاقت کے بل پر انہیں محکوم بنا رکھا ہے۔سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے تاہم اسکی جمہوریت مقبوضہ کشمیرمیں بری طرح بے نقاب ہو گئی ہے۔سینئرحریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سرینگر میں ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا ہے کہ ایک طرف تو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتاہے تاہم دوسری طرف اس نے کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودرادیت سے محروم کر رکھا ہے۔سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کے امام سید احمد نقشبندی نے آج نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم فورم کی طرف سے ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی ہے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنیوالے بھارتی وزرا کو کشمیریوں کی طرف سے سرد مہری کا سامنا کرنا پڑا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024