برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے ۔برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے نفیس ذکریا نے کہا کہ وہ عالمی حقوق اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ ، انٹرنیشنل پیپلز ٹریبونل برائے ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس ,کشمیر ایسوسی ایشن آف پیرنٹس کی انسانی حقوق کی پامالیوں دستاویز کا مطالعہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے میڈیا ، انٹرنیٹ اور مواصلات کے دیگر ذرائع کو ختم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیرونی دنیا خوراک اور ادویات کی کمی کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع سے بے خبر ہے۔برطانیہ کی پارلیمنٹ میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی بار ایسوسی ایشن کے انسانی حقوق انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ، بیرونس ہیلینا کینیڈی نے اس سیمینار کی میزبانی کی۔پارلیمانی سکریٹری ، قانون و انصاف ، بیرسٹر ملیکا بخاری ، برطانوی پارلیمنٹیرینز ، بیرونس سعیدہ وارثی ، لارڈ قربان حسین ، اسٹیو بیکر ، مارک ایسٹ ووڈ،عمران حسین اور سکونا جولی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024