سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنیوالے مسافروں کی سکریننگ شروع کردی
سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنیوالے مسافرروں کی اسکریننگ شروع کردی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ بھارتی نرس جو کو سعودی عرب ہسپتا ل میں کام کرتی ہے کے حوالے سے اس وائرس سے متاثر ہونے بارے رپورٹیں بے بنیاد ہیں بیان میں کہاگیا ہے کہ چین سے آنیوالے تمام مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی ہے.