صوابی، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے بچی جاں بحق

ضلع صوابی کے علاقے کرنل شیر خان کلے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد قریش سکنہ کرنل شیر کلے نے تھانہ کالو خان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ ان کی رشتہ دار ایک بچی دختر ارشاد علی کو نامعلوم ٹریکٹرڈرائیور نے کچل دیا جس کے نتیجے میں بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔