سعودی عرب کے تاریخی علاقے العلا میں رنگارنگ روشن غباروں کا شو ”طنطورة سیزن۔ ٹو“ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا۔ سعودی اخبار کے مطابق العلا کے 3 کلو میٹر سے زیادہ رقبے پر سجنے والے 100 رنگا رنگ غباروں کے شونے سماں باندھ دیا جنہیں شائقین دیکھ کر حیران رہ گئے۔ روشن غباروں کا یہ شو ہر سال سجایا جاتا ہے۔ شو میں 19ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔ انہوں نے گرم ہوا کے روشن غباروں کو اڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم پہلے سے وہاں موجود تھی جس نے العلا میں غباروں کے شو کو اپنے ریکارڈ کاحصہ بنالیا۔ روشن غباروں کے شائقین کے لئے شاندار موسیقی اور مختلف رنگوں والی مشعلوں کا انتظام بھی کیا گیا جس نے شوکو چار چاند لگادیئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024