امریکا نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ویزوں پر ایرانیوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی شہریت اور تارکینِ وطن کی خدمات کے محکمے نے کہا کہ ایرانیوں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے مقاصد سے ویزوں کے اجراءپر پابندی اکتوبر2018ءمیں ایران سے دوستی کے ایک دیرینہ معاہدے کی معطلی کے بعد عاید کی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تب ایران پر اس کے جوہری اور میزائل پروگرام کے تنازع پر پابندیاں عاید کی تھیں۔امریکا کے غیرتارکین وطن کے لیے مختص ویزے ای 1اور ای 2 کے تحت دوسرے ممالک کے شہریوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت ہے۔ان ویزوں کے تحت وہ امریکا میں تجارت اور بھاری سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔اس امریکی سروس نے کہا کہ ایرانی اب ان ویزوں کے اہل نہیں رہے ہیں اور جو ایرانی اس وقت امریکا میں موجود ہیں، وہ اپنے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کے بعد واپس چلے جائیں۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ اس فیصلے سے کل کتنے ایرانی متاثر ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38