بھارتی سپریم کورٹ، مقبوضہ کشمیر کو دو وفاقی یونٹس میں تقسیم کرنے کیخلاف آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو دو وفاقی یونٹس میں تقسیم کرنے کے خلاف آئینی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ آئینی درخواستوں میں مقبوضہ سے متعلق حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو دو وفاقی یونٹس میں تقسیم کرنے کے خلاف آئینی درخواستوں پر بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے مقبوضہ وادی کی خود مختاری ختم کرنے کے خلاف آئینی درخواستوں کو نمٹانے کیلئے این وی رامنا، ایس کے کوک، آر سبھاش ریڈی، بی آر گوائی اور سوریا کانت پر مشتمل پانچ رکنی بینچ بنائی تھی۔
سپریم کورٹ کے بینچ نے آئینی درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی۔آئینی درخواستوں میں بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں دو وفاقی یونٹوں میں تقسیم اور خود مختاری ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔