بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد باعث مسرت ہے،جاویدآفریدی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے’’ یو این ایچ سی آر‘‘ کے امور نوجوانان کے سفیر جاوید آفریدی نے کہا ہے کہپاکستان کو پرامن ملک ثابت کرنے کی کوششیں رنگ لائیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد باعث مسرت ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور یادگار دن آگیا ہے، سازشوں، مخالفتوں اور عداوتوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے پی سی بی اور پاکستانی عوام نے مل کردیر سے سہی مگر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کرکے ان کی رونقیں لوٹا دی ہیں۔