میکسیکو کی سکیورٹی فورسز نے تارکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 800 تارکین وطن کے کو حراست میں لے لیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد گوئٹے مالا سے غیر قانونی طور پر میکسیکو میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو پر شدید دباو ہے کہ وہ مہاجروں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت پر قابو پا ئےں جن میں سے بیشتر کا تارکین کا تعلق وسطی امریکہ ممالک سے ہے جو میکسیکو کے راستے سے امریکی سرحد پر پہنچانا چاہتے ہیں۔ نیشنل ہجرت انسٹی ٹیوٹ (آئی این ایم) نے کہا کہ اس نے 800 تارکین وطن جن میں کچھ نابالغ افراد بھی شامل ہیں اُن کو امیگریشن مراکز میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں خوراک ، طبی امداد اور رہائش فراہم کی جائے گی۔ آئی این ایم نے کہا ہے کہ اگر تارکےن وطن کی غےر قانونی حثےت کا معاملہ حل نہ ہوا تو ان سب کو اپنے اپنے ممالک بھےج دیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024