اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
جمعےکے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 506 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 56 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست اتار چڑھاو دیکھاگیا جس کے بعد مارکیٹ54 پوائنٹس کی کمی سے42ہزار506 پربندہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ 54 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 506 پربند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طورپر357 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 184کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ149 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ کل مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,906 جبکہ کم ترین 42,439 ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے کی کمی سے154.90 سے کم ہوکر 154.80 پرآگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 9پیسے کے اضافے سے 154.52 سے154.61 روپے پربندہوا۔