قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے فروغ کے لئے ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہاہے۔
انہوںنے خیبرپختونخوا کے پریس گیلری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ ریاست کاچوتھا ستون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے منتخب نمائندوں اور عوام کے درمیان پل کاکردار ادا کیا ہے جنہیں پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی کے حوالے سے معلومات پریس گیلری کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں۔
قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان اہم قومی امور پر ہم آہنگی اور اتفاق رائے پایا جاتاہے۔