چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے پاکستان کے سیاسی عزم اورموثر کوششوں کو تسلیم کرے اور اس کی حوصلہ افزائی کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمانGENG SHUANG پاکستان کے لائحہ عمل کے بارے میں اس رپورٹ پر تبصرہ کررہے تھے جس پر بیجنگ میں مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کے مشترکہ گروپ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے پاکستان کی طرف سے اپنا انسداد دہشت گردی کانظام مستحکم بنانے کے لئے کی جانے والی واضح پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس انسداد دہشت گردی کے لئے نظام کی بہتری اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف موثر طور پر نمٹنے کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں میں اپنی تعمیری مدد اور معاونت جاری رکھے گی۔