Waqt News
Monday | January 18, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • تازہ شواہد نے بھارت کو مزید بے نقاب کردیا ، عالمی برادری کٹہرے میں لائے: پاکستان
  • الیکشن کمشن کے باہر احتجاج ادارے کو دھمکانے کی کوشش، حکومت کو پھنساتے اپوزیشن خود پھنس گئی: شبلی فراز
  • نیب ارکان پارلیمنٹ کا احترام کرتا ہے ، سلیم مانڈوی والا کیس میں انصاف ہوگا:چیئرمین 
  • ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دینگے، اپوزیشن کی ساکھ مکمل ختم ہوچکی: عثمان بزدار
  •  ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق سامنے لے آئی ہے:ترجمان دفتر خارجہ

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری اور مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز کا استعمال

Jan 24, 2020 10:06 AM, January 24, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری اور مقبوضہ کشمیر میں ڈرونز کا استعمال

بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر لائین آف کنٹرول پر بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی نے دشمن کی گنوں کے منہ بند کر دئیے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے لوگوں کی نقل و حرکت اور بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

آر ایس ایس کی نمائندہ مودی سرکار نے سیکولر بھارت کو ہندو انتہاء پسند ریاست میں تبدل کرنے کے لئے کشمیری عوام اور بھارتی مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو مظالم کے نت نئے ہتھکنڈوں کے زور پر عملاً زندہ درگور کر دیا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ 172 روز سے جاری کرفیو میں اپنے گھروں میں محصور ہو کر بے بسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں جن کے لئے ضروریات زندگی کی ہرچیز ناپید ہو چکی ہے اور انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے کے تمام ذرائع معطل ہونے کے باعث وہ بیرونی دنیا اور اپنے پیاروں تک کو اپنے حالات زندگی سے آگاہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ اس وقت بھارتی اقلیتوں کو دبانے کے لئے مودی سرکار نے ظلم و جبر کے جو راستے اختیار کئے ہیں اس کے باعث مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر پوری دنیا متفکر ہے اور سلامتی کونسل سے یورپی یونین تک ہر نمائندہ عالمی ادارے کی جانب سے بھارت پر حالات معمول پر لانے اور بالخصوص اقلیتوں کے حقوق محفوظ کرنے کے لئے دبائو ڈالا جا رہا ہے مگر جنونی مودی سرکار اپنی حربی طاقت کے زعم میں عالمی برادری کی جانب سے اٹھنے والی کسی آواز کی جانب توجہ نہیں دے رہی۔ آج عملاً پورا بھارت مودی سرکار کیلئے حزب اختلاف بن چکا ہے جہاں دانشوروں‘ فنکاروں اور سیاستدانوں سمیت ہر مکتبہ فکر کی نمائندہ شخصیات مودی سرکار کے لاگو کئے گئے متنازعہ شہریت بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور حکومت مخالف ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں۔ گزشتہ روز پورے بھارت میں پچاس سے زیادہ مقامات پر شہریت قانون کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جبکہ بھارتی سپریم کورٹ نے شہریت قانون پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کرکے مودی سرکار کے خلاف مظاہروں کا مزید موقع فراہم کیا ہے۔ عالمی قیادتوں کو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے زیادہ تشویش پاکستان بھارت کشیدگی پر لاحق ہے جو مودی سرکار ہی کی پیدا کردہ ہے جس نے کنٹرول لائن پر روزانہ کی بنیاد پر شہری آبادیوں پر یکطرفہ فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس صورتحال میں یقینا پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا اور وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اسی تناظر میں اقوام عالم کو باور کرایا ہے کہ بھارت پر اقلیتوں کے خلاف مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارت کی پیدا کردہ کشیدگی کی فضا پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ آج ضرورت مودی سرکار کی جنونیت کے آگے بند باندھنے کے عملی اقدامات اٹھانے اور اس کے توسیع پسندانہ عزائم پر شٹ اپ کال دینے کی ہے۔ توقع کی جانی چاہیے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ دورہ بھارت میں مودی سرکار کے انسانی حقوق کے منافی اقدامات کا نوٹس لیں گے اور اسے اپنے جنگی جنون سے رجوع کرنے پر مجبور کریں گے۔ بصورت دیگر علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کی جا سکتی۔

     بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کے انتخابات 30 جنوری کو منعقد ہونگے
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • ایسی اپوزیشن سے کسی کو کیا پریشانی!

    Jan 06, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ,دو نوجوان شہید

    Feb 22, 2020 | 11:22
  • اپوزیشن فوج کے خلاف بھارت کی زبان استعمال کر رہی ہے,وزیراعظم

    Dec 26, 2020 | 16:19
  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ ،1 شہید، 4 ...

    Sep 29, 2020 | 13:43
  • حلب : بشار کی فوج اور ترکی کی فورسز کے درمیان گولہ باری کا ...

    Feb 14, 2020 | 12:37
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  •  ممبئی پولیس مودی کے چیلے بھارتی اینکرارنب گوسوامی کا تعلق ...

    Jan 18, 2021 | 09:59
  • پاور ڈویژن نے بجلی 2روہے یونٹ مہنگی کرنے کی سمری تیار کرلی

    Jan 18, 2021
  • بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان میں پراکسی ...

    Jan 18, 2021
  • اعجاز شاہ کی ملاقات ، اپوزیشن کا کام تنقید، حکمران عوامی ...

    Jan 18, 2021
  •  رحمان ملک کی ہمشیرہ کے انتقال پر چودھری لطیف اکبر ودیگر کی ...

    Jan 18, 2021
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • مہنگائی ہوتی ہے ہونے دو، لوگ بولتے ہیں بولنے دو، ...

    Jan 17, 2021
  • الیکٹڈ موروثیت اورسلیکٹڈ جانشین 

    Jan 17, 2021
  • اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب سینٹ اجلاس کورم کے ...

    Jan 16, 2021
  • 1

    وطن عزیز کیلئے ہزیمتوں کا باعث بننے والے اداروں اور افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے

  • 2

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف  عملی اقدامات کی ضرورت

  • 3

    پندرہ دن میں پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں دو بار اضافہ

  • 4

    بھارت کو اقوام عالم کی خاموشی سے ہی جنگی عزائم بڑھانے کا حوصلہ ملتا رہا ہے

  • 5

    بجلی نرخ مزید بڑھانے کی تیاری

  • 1

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  30؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  15؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  29؍ جمادی الاوّل 1442ھ‘  14؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اناج کی سب بوریاں پھٹنے والی ہیں

    Jan 18, 2021
  • ’’مَیں غُلام، اوسؐ دی ، آل ؓدا!‘‘(1)

    Jan 17, 2021
  • اہل کشمیر حق خودارادی مانگتے ہیں

    Jan 17, 2021
  • یہ رقم کیسے واپس ہو گی؟

    Jan 17, 2021
  •  اسلام آباد کی سیاست کا باب

    Jan 17, 2021
  • گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ 

    Jan 17, 2021
  • جوبائیڈن کی حلف برداری اورٹرمپ کاکوڑا

    Jan 17, 2021
  • جمہوریت اور جمہوری اقدار کا فروغ

    Jan 17, 2021
  • معصوم کی بحالی

    Jan 17, 2021
  • افغان امن عمل

    Jan 17, 2021
  • 1

      بیمار مزدور کی پریشانی 

  • 2

     چیئرمین نیب سے انصاف کی اپیل

  • 3

    عطائی ڈاکٹر

  • 4

     دوسروں کے جذبات کی قدر کریں 

  • 5

    یتیم خانہ چوک میں بے ہنگم ٹریفک 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    خدادادقوت

  • 2

    طیب وطاہر وجود

  • 3

    حسنِ تربیت کے ثمرات 

  • 4

    ایک روحانی انقلاب

  • 5

    تمدن آفریں

  • 1

    بلوچستان 

  • 2

    یقین

  • 3

    قدرت 

  • 4

    تصور

  • 5

    جہاں 

  • 1

    ارمغانِ حجاز

  • 2

    اقتصادی 

  • 3

    خوف

  • 4

    جدید 

  • 5

    امت

منتخب
  • 1

    فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 4

    دھڑے اور ڈیرے کی سیاست کا امین ، حاجی مصطفی کھوکھر 

  • 5

    پاک فوج کا بڑااعزاز، دنیا کی دس طاقتورافواج کی فہرست میں شامل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    بھارت نے پلوامہ حملے میں اپنے فوجی خود مروائے، سچ سامنے آ گیا

  • 2

    کابل: ججوں کی گاڑی پر حملہ، دو خواتین ججز ہلاک

  • 3

    ملائیشیا میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 4

    پی ٹی آئی حکومت نے 206 ارب روپے خزانے میں جمع کروائے: فردوس عاشق

  • 5

    حکومت کی کوشش ہے ملک میں انتشار پیدا ہوا: خواجہ سعد رفیق

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group