امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ منگل تک مشرق وسطیٰ کے بارے میں اپنا امن منصوبہ جاری کریں گے۔
میامی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے آئندہ ہفتے دورہ واشنگٹن سے پہلے اپنا منصوبہ پیش کر دیں گے اور ممکن ہے کہ فلسطینی اس منصوبے پر منفی ردعمل ظاہر کریں۔