Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ جائیں گے:شیخ رشید
  • اپوزیشن کو اندازہ نہیں مقابلہ عمران خان سے ہے، چالوں‌کے باوجوداین آر او نہیں ملے گا: شہباز گل
  • گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ
  • تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ کہنا بند کر دیں: شاہ محمود
  • جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

کیابھارتی مسلمان خوف سے نکل رہا ہے؟

Jan 24, 2020 9:49 AM, January 24, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کیابھارتی مسلمان خوف سے نکل رہا ہے؟

بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے شہریت کے قانون میں کی گئی ترمیم سی اے اے کے خلاف کیرالہ کے بعد مشرقی پنجاب کی اسمبلی نے بھی متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرلی ہے جس میں مرکزی سرکار کی حامی اکالی دَل نے ناصرف پنجاب کی کانگریس حکومت کا ساتھ دیا ہے بلکہ اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر دہلی کے انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اپنے اتحاد کو توڑتے ہوئے وہاں کے ریاستی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بی جے پی کو ایک بڑاسیاسی جھٹکا لگا ہے اور پہلے سے ہی مستحکم نظر آنے والی کے جری وال کی عام آدمی پارٹی مزید مضبوط ہوگئی ہے اور اب اس کی کامیابی ایک یقینی امر بن گئی ہے۔ جب سے بھارتی پارلیمنٹ میں شہرت کا متنازعہ قانون پاس ہوا ہے اس وقت سے لیکر اب تک بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جگہ جگہ دھرنے، جلسے اور جلوس منعقد ہو رہے ہیں دارالخلافہ دہلی میں شاہین باغ کے مقام پر شروع ہونے والے عورتوں کے دھرنے نے ایک ایسی تاریخ لکھی ہے جس کی بھارت کی پوری سیاسی تاریخ میں مثال ڈھونڈنا مشکل ہے اور اب تویہ صورتحال ہے کہ پورے بھارت میں درجنوں شاہین باغ قائم ہو چکے ہیں جہاں بھارتی عورتیں اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو لے کردن رات بیٹھی ہوئی ہیں اور بھارت کے آئین کے مطابق انہیں حاصل اپنے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ شروع شروع میں بھارتی حکمران طبقے اور وہاں کے میڈیا نے شہریت کے اس قانون کو صرف بھارتی مسلمانوں کا مسئلہ بنانے کی پوری کوشش کی تھی لیکن آہستہ آہستہ بھارتیوں کو یہ بات سمجھ آرہی ہے کہ اس مسئلہ کا تعلق کسی خاص مذہب سے زیادہ بھارت کے نچلے، غریب، محروم اور پسے ہوئے طبقوں سے ہے جن کے پاس اپنی شہریت کے لیے مطلوبہ ثبوت اور کاغذات نہیں ہیں اس لیے ایک وقت آجائے گا جب انہیں دوسرے درجے کا شہری قرار دے کر ووٹ دینے کے حق سے محروم کر دیا جائے گا اس کے علاوہ بھارت کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی بی جے پی نے بھارتی معیشت کو اس قدر کمزور کر دیا ہے کہ اب وہاں بے روزگاری ہے،غربت ہے لوگوں کو ملازمتیں نہیں مل رہیں ،صنعت کاپہیہ رک گیا ہے جبکہ چند سال قبل تک آٹھ اور نو تک پہنچ جانے والی بھارتی جی ڈی پی آج 4.5 تک پہنچ چکی ہے اور اب بھی اس کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اس لئے بھارتیوں کو در پیش غربت اور بے روزگاری کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے شہریت کے قانون میں الجھانے کی مرکزی حکومت کوشش کر رہی ہے لیکن اب بھارتی عوام ساری صورتحال کو بھانپ اور جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر سب بھارتی شہری مرکزی حکومت کے خلاف بیک زبان ہوکر احتجاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مرکزی حکومت کے شہریت کے قانون کے خلاف بہت ساری ریاستوں نے بغاوت کا جھنڈا بلند کر رکھا ہے خاص طور پر جن ریاستوں میں اپوزیشن کی حکومتیں قائم ہیں ان سب نے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر پر عمل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے یہ ریاستیںسپریم کورٹ میںبھی زیر سماعت شہریت کے قانون میں ایک ایک کرکے فریق بن رہی ہیں جہاں گزشتہ روزہی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے۔

 شہری دوران سفر ضروری دستاویزات ہمراہ رکھیں ، ایس ایس پی آپریشنز

بھارت میں جاری حالیہ احتجاج اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں اپوزیشن قیادت کی بجائے بھارتی طلباء اور خاص طور پر خواتین حصہ لے رہی ہیں جن میں سے اکثریت مسلم خواتین کی ہے تاہم چھوٹی قومیتوں سے تعلق رکھنے والی اور دلت خواتین بھی اس تحریک میں پیش پیش ہیں جبکہ بھارت بھر میں یونیورسٹیوں کے طلباء کی اکثریت بھی شہریت کے اس قانون کے خلاف صف آراء ہیں یہ ایک ایسی صورتحال ہے جس کی توقع نہ تو بی جے پی کر رہی تھی اور نہ ہی بھارت کی اپوزیشن کا یہ خیال تھا کیونکہ گزشتہ ستر سال کے دوران بھارت میں رہنے والے مسلمان انتہائی خوف کی حالت میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور تھے یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بابری مسجد کا مسئلہ ہو ‘کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ 370 کو کالعدم قرار دینے کا سوال ہو یا مسلم خواتین کے حوالے سے تین طلاق کا ایشو ہو‘ بھارتی مسلمانوں نے ہمیشہ چپ رہنے کوہی ترجیح دی لیکن اب جب انہیںیہ یقین ہوگیا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کی شکل میں بھارتی آئین میں کی جانے والی ترمیم کے بعدانہیں ملک میں دوسرے درجے کا شہری قرار دے کر ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تو انہوں نے ملک بھر میں اپنی خواتین اور بچوں کے ذریعے ایک ایسے راستے کا انتخاب کیا ہے جس کی آواز دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے جس پر خود بی جے پی بھی اندر سے سہمی ہوئی نظر آرہی ہے۔ بھارتی مسلمان اپنا مقدمہ بہت اچھے طریقے سے پیش کر رہے ہیں بھارت کی اپوزیشن اور خودپاکستان کو بھی بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کی بجائے ان کے لیے دعا کرنی چاہیے کیونکہ اب زیادہ دیر تک بھارت کے مسلمانوں کی آواز کو دبانا ممکن نہیں ہے انسان اس وقت تک چپ رہتا ہے جب تک وہ خوفزدہ رہتا ہے لیکن جب وہ خوف کی کیفیت سے نکل آتا ہے تو پھر قدرت بھی اس کے لئے بہت سارے راستے کھول دیتی ہے اور آج ہم بھارت میں اسی حقیقت کا مشاہدہ کر رہے ہیں یہ وہی بھارت ہے جہاں مسلمان اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہوئے بھی خوفزدہ ہوتے یا شرماتے تھے اوراب پورے اعتماد کے ساتھ علامہ اقبا لؒ یا فیض احمد فیض کی شاعری پڑھ رہے ہیں اور بی جے پی کی ناانصافی سے آزادی حاصل کرنے کے نعرے لگا رہے ہیں حیرت تو یہ ہے کہ آج ان کی آواز میں بھارت کے پسے ہوئے تمام ہندو طبقات کی آواز بھی شامل ہو چکی ہے اور یہی وہ حقیقت ہے جو ان کی کامیابی کی ضامن بنتی جا رہی ہے ۔

پاکستانی سائنس دانوں نے ممباسہ گھاس متعارف کرائی 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • عدالت کاڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم

    Dec 10, 2020 | 17:04
  • پنجاب کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول پر رہا کرنے کی ...

    Nov 24, 2020 | 16:40
  • امریکا میں خوف کی علامت قاتل مکھی کا سراغ مل گیا

    Oct 26, 2020 | 10:11
  • شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال اڈیالہ جیل سے رہا

    Feb 26, 2020 | 17:57
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مولانا فضل الرحمان بند گلی میں جا رہے ہیں وہ ہاتھ ملتے رہ ...

    Jan 24, 2021 | 16:05
  • اپوزیشن کو اندازہ نہیں مقابلہ عمران خان سے ہے، چالوں‌کے ...

    Jan 24, 2021 | 15:55
  • گوگل کا موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلی کا فیصلہ

    Jan 24, 2021 | 15:42
  • تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے، بلاول وزیراعظم کوسلیکٹڈ ...

    Jan 24, 2021 | 15:38
  • جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

    Jan 24, 2021 | 15:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • 1

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 2

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 3

    مذہبی مقامات کے تحفظ کیلئے  جنرل اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

  • 4

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 5

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 1

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ریکو ڈک کیس۔ پاکستان کو 6ارب ڈالر جرمانہ

    Jan 24, 2021
  • مہنگائی کا جن قابو کریں

    Jan 24, 2021
  • حقیقی احتساب کا خواب … !! 

    Jan 24, 2021
  •  براڈشیٹ اور فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات 

    Jan 24, 2021
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  •  استحکام پاکستان 

    Jan 24, 2021
  •  پی سی سی سی ، ایپٹما اور وزیر اعظم کا اعلان کردہ ...

    Jan 24, 2021
  • تعلیم کا عالمی دن

    Jan 24, 2021
  • کریمہ بلوچ ، انسانی حقوق کی کارکن یا دہشت گرد؟

    Jan 24, 2021
  • ریڈیوپاکستان کی اہمیت … نہ جانیں سیاست دان نہ ...

    Jan 24, 2021
  • 1

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 2

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 3

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 4

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • 5

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 2

    ایثارووفاء

  • 3

    دعوت وتربیت 

  • 4

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 5

    جذبہء محبت

  • 1

    حمایت

  • 2

    امید 

  • 3

    زندگی

  • 4

    پوچھتا 

  • 5

    اعتماد

  • 1

    لذت

  • 2

    یورپی 

  • 3

    غضب

  • 4

    آج 

  • 5

    گنگا

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    لاہور:ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار

  • 2

    بھارتی یوم جمہوریہ سے 2 دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے ، 6 افراد گرفتار

  • 3

    اپوزیشن قیادت تاحیات نااہلی اور عمرقید سے بچ گئی تو غنیمت ہوگی:فواد چوہدری

  • 4

    بزدار صاحب پنجاب نہیں، آپ کے رشتے دار اور فرنٹ مین ترقی کر رہے ہیں: عظمی بخاری

  • 5

    سرینگر: شہید نوجوانوں کے والدین کی دہائی عالمی میڈیا تک پہنچ گئی

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group