کرپشن کے خلاف عمران حکومت کے دعوے جھوٹے ہیں: ثروت اعجاز قادری
کراچی (نیوزرپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ کے حکومتی دعوئے جھوٹے اور مسائل میں اضافہ ہوا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ2019میں کرپشن زیادہ ہوئی ہے کرپشن میں پاکستان اسکور33تھا جو خراب ہوکر 32پر آگیا ہے ،کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں مگر ایسا ہورہا ہے کرپشن کے خاتمے کا صرف شور مچایا جارہا ہے ،مہنگائی وبیروزگاری اور غربت نے ملک کی تاریخ کے تما م ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،حکمران حیلے بہانوں اور دعوئوں سے کام چلارہے ہیں ،حکمرانوں کی کارکردگی مایوس کن ہے بتایا جائے عوام کس سے ریلیف مانگیں ،عوام نے حکمرانوں کو مینڈیٹ کرپشن وغربت کے خاتمے معاشی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے دیا تھا ،حکمران ایوانوں میں جاکر عوام سے کئے گئے وعدے وفا کرنے کی بجائے دعوئوں سے کام چلا رہے ہیں ،پسے ہوئے غریب عوام کو تنہا نہیں
چھوڑینگے ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہداد پور سے آئے