ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے حکومتی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی(سٹی نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا محمد احسان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کا دعویٰ کرنے والی سلیکٹڈ عمران حکومت کے منہ پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ زور دار طمانچہ ہے رپورٹ نے حکومت کی ناقص کارکردگی کا بھانڈا بیچ چوراہے پر پھوڑ دیا ہے رانا احسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن پر کرپشن کے الزامات لگانے والی حکومت کے 17 ماہ کے دور اقتدار نے عوام کا خون چوس کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نا اہل وزیر اعظم اور حکومتی اراکین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے رانا اھسان نے کہا کہ ملک میں کرپشن میں ریکارڈ اضافے نے ملک کانام دنیا کے سامنے بدنام کرکے رکھ دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔