شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلئے پرامید
ڈھاکہ(آئی این پی) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پرپابندی کے شکار آل رانڈر شکیب الحسن بنگلادیشی ٹیم کا دورہ پاکستان کامیاب رہنے کیلئے پرامید ہیں۔شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکا نے گرین شرٹس کو اس کے ملک میں 3-0 سے مات دی، ہماری ٹیم بھی اچھا نتیجہ حاصل کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہر ایک کا سفر محفوظ رہے گا اور وہ وہاں سے فتحیاب ہوکر لوٹیں گے۔