رہائشی پلاٹوں کی منظوری کیلئے نظرانے مقرر
کراچی (علی عباس)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کچی آبادی میں 120 گز تک کے رہائشی پلاٹ کی منظوری کے لئے نذرانہ کی رقم مقرر کردیا جس کے نتیجے میںمحکمہ کی آمدنی صفر ہوکر رہ گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ کچی آبادی میں نئے تعینات ہونے والے سینئر ڈائریکٹر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی 60، 80 اور 120 کی رہائشی پلاٹوں کی منظوری کے لئے فی فائل سات ہزار روپے نذرانہ مقررکردیا ہے جبکہ 18 ڈپٹی ڈائریکٹر سے میئر کراچی کے نام پر رقم وصول کی جارہی ہے اس اقدام کے بعد کچی آبادی کے افسران میں اضطراب کی لہر پائی جاتی ہے کراچی کی غریب عوام پر ایک بار پھر ظلم ڈھا دیئے جارہے ہیں اس کے علاوہ 120 سے بڑے رہائشی پلاٹ اور کمرشل پلاٹوں کے لئے کوئی نذرانہ مقرر نہیں ۔ سینئر ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان پلاٹوں کا نذرانہ اسی وقت طے کیا جائے گا۔ سینئر ڈائریکٹر کے ان اقدامات کے بعد محکمہ کچی آبادی میں لیز کے لیے آنے والے غریب شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ غریب عوام اتنی بھاری رشوت کیسے ادا کریں ۔لہذا شہریوں نے محکمہ کچی آبادی کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ادارے کی آمدنی صفر ہوکر رہ گئی ہے واضح رہے کہ سینئر ڈائریکٹراس وقت تین محکموں کے سینئر ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں 2000 میں محکمہ کچی آبادی میں سرویر لینڈ کی حیثیت سے بھرتی ہوئے تھے اور آج اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے محکمہ کچی آبادی کے سینئر ڈائریکٹر کا عہدہ لینے میں بھی کامیاب ہوگئے ہیں اس سے محکمہ وہیکل اور اسٹور کے سینئر ڈائریکٹرچارج بھی ان کے پاس ہے جبکہ اس وقت بلدیہ عظمیٰ کراچی میں انیس گریڈ کے درجوں افسران گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔