شہباز مسیح کا ہول ان ون، انعام میں کار نام کرلی
کراچی(رپورٹ :منیر احمد)39ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا ائیرمین گالف کورس اینڈ ریکریشنل پارک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں گزشتہ روز آغاز ہو گیا جس میں چار سو سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے ابتدائی روز شہباز مسیح نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہول ان ون کی بدولت قیمتی گاڑی حاصل کی۔پروفیشنل کیٹگری میں محمد منیر کو پہلے دن تھری انڈر پار 69 اسکور کیساتھ برتری حاصل ہے۔ احمد بیگ ٹو انڈر پار70 اسکور بنا کر دوسرے جبکہ محمد نذیر72 سکور کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دفاعی چیمپئن محمد شبیر اقبال نے 73 اسکور کی بدولت چوتھے نمبر پر قبضہ کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 82 لاکھ روپے کی انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں ہر روز 18 ہولز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئین شپ میں ملک بھر سے نامور پروفیشنل گولفرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ خوشگوار موسم اور انتہائی دلکش لیکن مشکل کولف کورس میں کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ میں ہر روز 18ہولز کھیلے جائیں گے۔82 لاکھ روپے کی خطیر انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔ ایونٹ میں سینئیر، جونئیر، پروفیشنلز، ایمچر۔ ایر مین گولف ممبران اور لیذیز و ویٹرنرز گولفرز حصہ لے رہے ہیں۔