نئی موٹرسائیکلوں میں ٹریکر لازمی قرار، قانون متعارف
کراچی(وقائع نگار)نئی بائیک خریدنے والے کو موٹرسائیکل میں ٹریکر لگوانااب لازم ہوگا۔سندھ
کابینہ اجلاس نے جرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لیے موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی۔آرڈیننس میں ترمیم کا فیصلہ گزشتہ روزوزیراعلی سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ اجلاس میں کیاگیا۔ سید مراد علی شاہ نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ٹریکر نصب کروانے کی شرط قانون کی شکل اختیار کرگئی۔آرڈیننس کے مطابق نئی موٹرسائیکل خریدنے والے کو اپنی بائیک میں ٹریکر لازمی نصب کروانا ہوگا جبکہ پرانی بائیک کے مالک کو اس معاملے میں استحقاق دیا گیا