ریلوے میٹریل چور ی کرتے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس ورکشاپس ڈویژن نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے میٹریل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان عمر دراز، ارسلان اور شہزاد ریلوے انجن شیڈ لاہور سے 320 کلو آہنی ریلوے میٹریل چوری کر کے لے جا رہے تھے جس کو انہوں نے گدھا گاڑی پر لوڈ کر رکھاتھا۔ ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس ورکشاپس شکیل احمد کی ہدایات پر اے ایس آئی عقیل احمد و دیگر گشت ملازمان نے گدھا گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے اس کا پیچھا کیا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان مذکورہ گدھا گاڑی کو نزد صغیر ریلوے پولیس لائن چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ملزمان کاتعاقب کرنے پر ایک کس ملزم عمر دراز کو گرفتار کر لیا گیا ۔