اوپن یونیورسٹی نے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2019ء کے 7۔ایم ایس سی پروگرامز ) فزکس ٗکیمسٹری ٗ ریاضی ٗ شماریات ٗ انوائرمنٹل سائنس ٗ مائیکرو بیالوجی ٗ باٹنی( کے نتائج ڈکلئیرڈکردئیے۔ رزلٹ کارڈز طلبہ کو بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں ٗ نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات ٗ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں پوسٹ گریجویٹ سطح کے باقی تعلیمی پروگرامز کے نتائج مرتب کرنے کا کام تیز کردیا گیا ہے ٗ امید ہے کہ فروری کے دوسرے ہفتے تک تمام پروگرامز کے نتائج ڈکلئیر ہوجائیں گے۔