ٹیکسلا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیر شدہ سائیٹ آفسز مسمار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آر ڈی اے کے شعبہ میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ نے ٹیکسلا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیر شدہ سائیٹ آفسز کومسمار جبکہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم فیصل ہلز انکلیو کے مالک ملک رفاقت زمان شہزاد ولد غلام جیلانی نے غیر قانونی ڈیویلپمنٹ کا کام بند نہ کرنے پر آرڈی اے کے فیلڈ سٹاف نے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ نمبر درج کروادیا،آر ڈی اے ترجمان کے مطابق مذکورہ مقدمہ میں نامزد غیرقانونی ہاؤسنگ سکیم کے مالک نے ضمانت کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا جس پر آر ڈی اے نے ایک بار پھر بھر پور دفاع کیا اورگذشتہ روز اس سلسلہ میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ انوار الحق پنوں نے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے داخل رٹ پٹیشن خارج کردی اور ملزم کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔