مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی، ثمینہ احسان
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سال میں عوام کو کسی سطح پر ریلیف دینے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اس قدر اضافہ کیا کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ محترمہ ثمینہ احسان نے ایک بیان میں کیا۔