سندھ حکومت نے 95ہزار مستحقین زکوٰۃ کے لیے 57کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے
کراچی(نوائے وقت نیوز)سندھ حکومت نے 95ہزارمستحقین زکواۃ کے لیے 57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الائونس کی مدمیں جاری کردیئے ہیں، مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزار روپے دیئے گئے۔ سندھ حکومت نے95مستحقین زکواۃ کی دہائی 6 ماہ بعد سن لی اور مستحقین زکواۃ کیلیے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔محکمہ زکواۃ سندھ نے57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الائونس کی مدمیں جاری کئے۔سندھ کے95082مستحقین زکواۃ کوفی کس 6ہزارروپے دئیے گئے ، 570ملین کے فنڈز سندھ بینک کے ذریعے اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے گئے بیوائوں،نادار افراد کو ادائیگی جولائی 2019سے التوا میں تھی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے مستحقین زکواۃ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کیا ہے ، آئندہ ششماہی کیلیے گزارہ الائونس کااجرابائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگا۔