سپریم کورٹ نے پولی کلینک انفراسٹرکچر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پولی کلینک انفاسٹرکچر از خود نوٹس کیس نمٹا دیا اور کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور پولی کلنک انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ پولی کلینک انتظامیہ کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پولی کلینک انتظامیہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے خوش ہے ۔چیف جسٹس نے کہاکہ کیا پولی کلینک انتظامیہ نہیں چاہتی کہ ہستال کی توسیع ہو۔