108کلوچرس برآمدگی کے الزام میں عمر قید پانے والے2 ملزم ہائیکورٹ سے بری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں عمر قید کے دو ملزموں کر بری کر دیا۔ دو رکنی بنچ نے عارف حسین اور ہاشم کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ بھکی شیخوپورہ پولیس نے 2010ء میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں ملزموں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزموں سے ایک سو آٹھ کلو گرام چرس برآمد کرنے کا الزام لگایا۔ ٹرائل کورٹ نے2013ء میں حقائق کے برعکس ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ملزموں کے خلاف منشیات کی فرانزک رپورٹ رولز کے مطابق نہیں ہے۔