اعجاز شاہ سے آئی جی، یو این او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریمیور کی ملاقاتیں اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی وردی پر نصب کیمروں کا استعمال شروع
اسلام آباد(اپنے سٹا ف رپو رٹر/ نوائے وقت رپورٹ) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) سید اعجاز شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید بھی موجود تھے، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو ناکوں پر مامور افسران کی وردی پر نصب کئے جانے والے باڈی کیمروں کے بارے میں بریف کیا، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق محکمہ پولیس سے کرپشن کے خاتمے اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے پہلے مرحلے میں اپنی مدد آپ کے تحت دس ویڈیو باڈی کیمرے خریدے ہیں جن میں سے پانچ مختلف ناکوں پر فراہم کر دئیے گئے ہیں، جبکہ پا نچ ویڈ یو کیمر وں کے لیے اہلکا روںکو ٹر یننگ دی جا ری ہے جو اگلے ایک دو دن میں نا کو ں پر فراہم کر دئیے جا ئیں گئے، یہ ویڈیو باڈی کیمرے اندھیرے میں بھی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان ویڈیو کیمروں کی مدد سے ناکوں پر شہریوں اورڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کیا جا ئے گا۔ سید اعجاز شا ہ نے اسلام آباد پولیس کے ان اقدات کی بھرپور تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو تھانہ جات کی سطح پر پھیلایا جائے تاکہ شہریوں کی طرف سے پولیس رویوں کے متعلق شکایات اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ دریں اثناء وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے یو این او ڈی سی کے سربراہ مسعود کریمیور نے ملاقات کی وزیر داخلہ کو اقوام متحدہ آفس آن ڈرگی اینڈ کرائمز کے ٹیرراز پری ونشن برانچ منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہہ ٹیررازم پری ونشن برانچ کے قیام سے انسداد دہشتگردی میں مدد ملے گی انسداد دہشتگردی برانچ نیکٹا کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے وزارت داخلہ کا کردار نہایت اہم ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ پراجیکٹ سے شہریوں میں شعور اور آگہی پیدا کرنا بے حد ضروری ہے کسی بھی برائی کے خاتمے کا آغاز اس کی نشاندہی سے ہوتا ہے آگہی اور شعور سے جرائم کی سطح او ر شدت پسند سوچ میں کمی واقع ہو گئی ہے۔