ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے آٹھ پاکستانی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلئے، ڈی پورٹ ہونے والے آصف محمود، راشد قاسم سمیت آٹھ پاکستانی انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر غیر قانونی طریقے سے ترکی گئے اور وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے جو گرفتار کئے جانے کے بعد ڈی پورٹ کئے گئے اور ڈی پورٹ ہونے والے ائیر عریبیہ کی فلائٹ G9551 پر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں گرفتار ہوئے جنہیں تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024