پاک فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے جمعرات کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، نصر میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔تجربے سے آرمی سٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا،اور پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میزائل تیاری میں سائنسدانوں اور انجینئروں کی کاوشوں کو بھی سراہا ،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نیکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور پاک فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر اے ایس ایف، چیئرمین نیسکام سمیت دیگر حکام نے بھی میزائل تجربہ دیکھا، صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنئیرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔نصر میزائل میں تکنیکی اعتبار سے مزید جدت لائی گئی ہے۔ میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل سسٹم کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کا عکاس ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38