انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 26افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔سولاویسی میں شدید بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے ،دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف واقعات میں 24 افراد لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش کیلئے ریسکیو اور سرچ حکام کی کوششیں جاری ہیں۔سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں سے 3 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا گیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024