سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو6 ہفتوں کے اندر نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری،آئی جی سندھ و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کے لیے نئے قوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیے گئے ۔وکیل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میںکہا کہ ڈیڑھ سال گزر گیا،توہین عدالت کی درخواست پرجواب نہیں دیا گیا۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ستمبر2017 میں پولیس رولز میں ترمیم کا حکم دیا تھا، مراد علی شاہ کیخلاف دو توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہیں،ڈیڑھ سال میں حکومت سے پولیس قوانین نہیں بن رہے تو حکومت کو ہی ختم ہونا چاہئے ۔ایڈووکیٹ جنرل سلمان طلب الدین نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ پولیس کیلئے نئے قوانین بنا کر کابینہ کو بھیج دیئے گئے لہذا پولیس میں نئے قوانین کی منظوری کیلئے ہمیں مزید 6ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38