بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے چار ملزمان گرفتارکر لئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ریس کورس پولیس نے مبینہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے چار ملزمان گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان میں ارباب خان عرف کاش ، اکبر عرف راجہ ، رحمت اللہ عرف سجو اور شاہد پرویز عرف ماسٹر شامل ہیں ملزمان سے دو لاکھ روپے کی نقدی ، دو موٹر سائیکل ، تین پستول ، ایک ریپیٹر ، آہنی کٹر اور روند برآمد کرلئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔