خانپور ڈیم میں بھل صفائی سے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو واٹر سپلائی میں تعطل پیش آئیگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) خانپور ڈیم میں یکم فروری سے 12 فروری تک بھل صفائی شروع ہونے سے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو واٹر سپلائی میں تعطل پیش آئے گا کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عرصہ میں گھریلو اور کمرشل استعمال کے دوران پانی کفائت شعاری سے استعمال کریں تاکہ واٹر سپلائی کے اس کمی کے مرحلے کو بطریق احسن طے کیا جا سکے بھل صفائی کے دوران شہریوں کو واٹر سپلائی کیلئے بھی کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے کوششیں شروع کردی ہیں بورڈ ذرائع کے مطابق شہریوں کو معمول کے مطابق واٹر سپلائی 13 سے15 فروری تک مکمل بحال ہوجائے گی۔