وفاقی پولیس کی جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کا رروائیاں، 505ملزمان گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 505ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کروڑ80لا کھ 14ہزارروپے کا ما ل مسروقہ ، اسلحہ معہ ایمو نیشن ، طلا ئی زیو رات ، گا ڑیا ں، مو ٹر سائیکل اور دیگر اشیاء بر آمد کرلئے 616مقدما ت کی تفتیش مکمل کرکے ان کے چا لا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو دائے 59اشتہا ری مجرمان بھی دھر لئے گئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد وقارالدین سید نے گزشتہ تین ہفتوںکی رپو ر ٹ جا ری کر دیجس کے مطابق اس عرصہ میں پولیس نے ڈکیتی اوررہزنی کے 27مقدما ت کو ٹر یس کرکے 37ملزمان سے 55لا کھ 39ہزار 500سو روپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کیا ، چوری کے 32مقدمات میں 45ملزمان سے 1کر وڑ11لا کھ 39ہزار 500روپے کا ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ، گا ڑ یا ںاور موٹر سائیکل چوری کے 35مقدما ت میں 35ملزمان سے 14گا ڑ یا ں 09مو ٹر سائیکل ، جیو لر ی اور موبا ئل فون بر آمد کئے ہیں ، اشتہا ریو ں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پولیس نے59 اشتہا ری مجر مان کو گرفتار کر لیا ،انسداد منشیا ت مہم کے دوران پولیس نے 163ملزمان کو گرفتار کر کے 160مقدما ت درج کئے ، 77.832کلو گر ام چرس ، 6.253کلو گر ام ہیر وئن ، 1.310کلو گر ام افیو ن ، 698گر ام آ ئس اور 10گر ام کوکین اور 878بو تلیں شراب بر آمد کی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیا ت فروشی میں ملوث 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3.390کلو گر ام چرس اور 325گر ام ہیر وئن بر آمد کی گئی ، اسلحہ و ایمو نیشن کے خلاف کا رروائی میں 63ملزمان کے خلاف 63مقدما ت درج کئے گئے 3کلو شنکو ف، 55پسٹل اور 580روند بر آمد کئے، پولیس نے 616زیر تفتیش مقدما ت کی تفتیش مکمل کر تے ہوئے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ں کو بھجو ائے ،پولیس نے 02 اندھے قتل کے مقد ما ت کوٹر یس کر تے ہو ئے اس میں ملوث 2ملزمان کی گرفتا ری عمل میں لا ئی ، قما ر با زی کے دو مقدما ت میں ملوث 10ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے اور تیل فروخت کر نے پر 18ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 17مقدما ت درج کئے گئے ، دفعہ 144ض ف کی خلاف وزی کر نے پر 13مقدما ت درج کر کے 73افراد کے خلاف کا رروائی ضا بطہ عمل میں لا ئی گئی ۔