منشیات کا استعمال نہایت خطرناک،والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پولیس اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ منشیات سے دوستی طلباء کے تعلیمی رجحان کو ختم کر دیتی ہے والدین کو بچوں کی نگہداشت میں اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کواسلام آباد پولیس اور شیخ زید ا نٹرنیشنل اکیڈیمی کے اشتراک سے انسداد منشیات کی آگاہی کے بارے میں H-8/4میں منعقدہ سییمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزابی نے بھی شرکت کی سیمینار میں ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید ،اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل ،اے آئی جی سپیشل برانچ مجاہد اکبر،ایس پی سٹی سعد عزیزنے،ایس پی انڈسٹریل ایریا سمیرہ اعظم ،ایس پی رورل زون عمرخان بھی موجود تھے اس سیمینار کا بنیادی مقصد بچوں، والدین اور سکول کے انتظامیہ کو نا صرف انسداد منشیات کے بارے میں آگاہ کر نا تھا بلکہ اس کے برے اثرات پر بھی روشنی ڈالنی تھی متحدہ عرب امارات کے سفیر نے آئی جی اسلام آباد کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ سیمینار پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات کی روشن دلیل ہے آئی جی پی اسلام آباد اور یو اے ای سفیر نے پرنسپل مس وفا عبد الغفار کاسیمینار کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا دوران خطاب آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے طلباء کو خصوصی طور پر منشیات جیسی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہـــــ اس لعنت سے بچیں۔ منشیات کی روک تھام کی اس مہم کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا منشیات کا استعمال نہایت ہی خطرناک ہے یہ نہ صرف آپ کی بلکہ پور ے خاندان کی زندگی کو متاثر کرتا ہے آئی جی پی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان منشیات کے عادی افراد کے لئے چار صحت یابی مراکز بنائے گی۔