سانحہ ساہیوال میں بے گناہوں کے قتل نے انسایت کو شرما دیا
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) سانحہ ساہیوال بے گناہوں کے قتل نے انسایت کو شرما دیا اور قومی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے ۔معصوم بچوں کے چہرے دیکھ کرافسردہ اور خون کے آنسور و رہا ہے فورسز کا شہریوں کا قتل کر نا اور پھر دہشت گردی کا لیبل لگا دینا پوری قوم کے لئے باعث شرمندگی ہے کیا معصوم بچے بھی دہشتگرد ہو سکتے ہیں بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں معصوم شہریوں کے قتل پر اگراب بھی انصاف کا قتل ہوا تو بے گناہ بچوں کی آہیں ہمیں لے ڈوبیں گی ان خیالات کا اظہارتحصیل گوجرخان کی ممتاز و متحرک سیاسی و سماجی شخصیت قاضی عبد الوقار کاظمی نے غربی گوجرخان کے دورہ کے موقع پر وفود سے بات چیت کے دوران کیا، قبل ازیں قاضی عبد الوقار کاظمی نے دیرہ مسلم میں ثاقب قریشی، اویس قریشی کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی بعد ازاں وہ خرم کیانی اور رکن کیانی کی رہائش گاہ سکھو پہنچے۔